سردار رشید حسرت کی تحریک کے لیے خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جا ئے گا

Jammu Kashmir Liberation Front

Jammu Kashmir Liberation Front

سعودی عرب (بیورورپورٹ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے رہنماوں مرکزی ڈپٹی چیف آرگنا ئیزر امتیاز اسلم چوھدری ،سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ممبر نیشنل کونسل انجینئیرسردار قمر حمید، کنوئنیر سعودی عرب ایاز حسین نقوی، جرنل سیکرٹری سردار اویس سعید، رہنما عباس خان، سردار ندیم خان اور جدہ ریجن کے صدر عظمت کشمیری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سردار رشید حسرت کی تحریک کے لیے خدمات لائق تحسین جن کو تاریخ میں سنہرے حروف میںلکھا جا ئے گا۔

ہم ان کی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیرمین سردار صغیر ایڈوکیٹ اور صدر نیشنل کونسل سردار روف کشمیری کی قیادت میںتحریک آذادی کشمیر کو شہید کشمیر محمد مقبول بٹ اور بابائے خودمختاری سردار رشید حسرت کے فلسفئہ آذادی کے مطابق خود انحصاری، خود کفالت اورخود اعتمادی کے اصولوں کی بنیاد پر سیاسی،سفارتی اور مصلح جدوجہدکے محاذ پر ان کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔