راولا کوٹ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بار بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آصف مسعود چوہدری

Asif Masood Chaudhry

Asif Masood Chaudhry

لیوٹن برطانیہ (پ۔ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے کہا کہ ہماری جدوجہد میں توہین مذہب کسی بھی صورت شامل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ایسے عناصر کا دفاع کرتے ہیں جو مذہب یا مسلک کے نام پر عوام میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلانے میں شامل ہو۔

جہاد کے نام پر فساد پھیلا نے والے خود ہی ایک دوسرے کے مسالک پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جس سے پر امن خطہ کے لوگوں میں تفرقہ بازی پھیلائی جا سکے اور یہاں بھی پاکستان جیسے حالات پیدا کر دئے جائیں اور عوام کو آزادی پسندوں یا خود مختاری کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف کیا جائے تا کہ یہ لوگ ہمیں ٹولیوں کی صورت میں بانٹ کر اپنے مضموم مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں ۔ لیکن ہم ان کی چالوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شدت پسندی کے شر کو اس پر امن خطہ میں پنپنے نہیں دیں گے۔ راولا کوٹ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بار بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سول سوسائٹی اور باشعور سیاسی رہنماوں اور عوام علاقہ نے ان کرائے کے فسادیوں کو مکمل طور پر ریجکٹ کر کے جس یکجہتی کا ثبوت دیا لائق تحسین ہے ۔ ہماری جنگ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کے لئے، اس میں جھوٹ ، رجعت پسندی، پسماندگی ، فرسودگی ، دولت پسندی ،اور مذہبی منافرت کےخاتمہ کے لئے ہے ہم ایک مثالی معاشرہ کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔