راولاکوٹ میں پر امن احتجاجی مظاہرہ پر دھاوا بولنے والے انتہا پسند مذہبی جنونیوں کو گرفتار کیا جائے

Rawalakot

Rawalakot

لندن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) راولاکوٹ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پر امن جلسہ میں بد مزگی پیدا کرنے والوں نے صرف ہماری ریاست میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں مذہبی منافرت پھیلا رکھی ہے۔ان نام نہاد مذہب کے ٹھیکیداروں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائےگی ۔ ہم اپنے نظریات کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اسلحہ کی نمائش اور دھونس سے کے زریعے انقلابیوں اپنے مقاصد سے نہیں ہٹایا جا سکتا ۔ راولاکوٹ انتظامیہ ان نام نہاد مذہبی ٹھیکیداروں جنہوں نے سر عام اسلحہ کی نمائش کی اور پر امن عوامی احتجاج کو تصادم میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی کے خلاف فی الفور کاروائی کرے ۔ اور ۲ دن میں گرفتاریاں عمل میں لا کر ان پر مقدمات چلائے جائیں نہیں تو حالات کی تمام تر ذمہ داری راولاکوٹ انتظامیہ پر عائد پو گی۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ ، برطانیہ کے رہنما محمود کشمیر ،آصف مسعود چوہدری ، سردار الطاف حسین ، شفیق انقلابی ، مشتاق خان ، شبیر ایڈووکیٹ ، سجاد راجا ، ساجد شاہین ، ماجد میر ، ریاض ساغر ، خواجہ زاہد لون ، راحیل ، شبیر ، محمد اسحاق بھٹی مہتاب ملک ، اصغر ملک ، تیمور لون ودیگر نے راولاکوٹ میں انتہا پسند مذہبی جنونیوں کی جانب سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلسہ میں سر عام اسلحہ کی نمائش کے زریعے کارکنان کو ہراساں کرنے کی کوشش اور نعرہ بازی کے خلاف اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

رہنماوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگا کر سروں کی قیمتوں کے سودے کرنے والوں نے دنیا کا امن تباہ کر رکھا ہے یہ تو پھر ایک پر امناحتجاجی مظاہرہ تھا لیکن داد دیتے ہیں ہم اس احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء راولاکوٹ کی سول سوسائٹی کے رہنماوں ،دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور باشعور عوام کو کو جو اپنے عظیم نظریات کے تحفظ کی خاطر ان نام نہاد مذہب کے ٹھیکیداروں کے سامنے سیسہ پکائی دیوار ثابت ہوئےاور ان مذہبی جنونیوں کو پسپائی اختیار کرنی پڑی ۔ کشمیر باشعور عوام ان بنیاد پرست مذہبی ٹھیکیدارون سے بخوبی واقف ہے ۔ ان مذہبی ٹھیکیداروں نے ہر دور میں انسان کی سوچوں پر پہرے بٹھائے اور ہر ایک کو پر امن عوام کو ایک دوسرے کے خلاف محط مسلکی فروغی اختلافات پر کی بنیاد پر ان سے اختلاف رکھنے والون پر کفر کے فتوے لگائے اور ان کی جانون کو خطرے میں ڈالا۔ رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی پر امن جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ۔ ظلم ،جبر اور فرسودگی کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔