مشاورتی میٹنگ برائے 5 جون!!!! شاہ بانو میر

Shah Bano Mir Adab Academy

Shah Bano Mir Adab Academy

فرانس: گزشتہ روز شاہ بانو میر کی رہائش گاہ پر ادب اکیڈمی کی میٹنگ ہوئی جس میں اکیڈمی کی ٹیم نے شرکت کی ۔ (وقار النساء شاز ملک نگہت سہیل شازیہ شاہ ) میٹنگ میں 5 جون کو ہونے والی انٹر نیشنل کانفرنس کے بارے میں تفصیلات طے کی گئیں ۔

تمام امور باہمی مشاورت سے طے پائے گئے شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی مایہ ناز خواتین نے باریک بینی سے تمام نکات کا جائزہ لیا اور مکمل اتفاق رائے سے ہمیشہ کی طرح مصمم ارادہ کیا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سےآنے والی خواتین کیلئے اکیڈمی کی خواتین بہترین میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی ۔ نئی فرنچ کلاس کے اجراء کیلئے نئی نسل کی نمائیندہ بچیوں کو ہر ممکن سپورٹ دی جائے گی ۔