صاحبزادہ پیر ثاقب مصطفائی بروز جمعرات انجمن فلاح دارین گارج سارسل میں خطاب کریں گے

Paris

Paris

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) صاحبزادہ پیر ثاقب مصطفائی بروز جمعرات بعد از نماز مغرب انجمن فلاح دارین گارج سارسل میں خصوصی خطاب کریں گے یہ بات بانی انجمن فلاح دارین شیخ غلام حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اللہ کی خوشنودی اور رضا اور معافی کا مہینہ عنقریب ہے۔

تمام مسلمان آمد رمضان اور استقبال رمضان کی مکمل تیاریاں کریں ۔اور اللہ سے معافی اور اپنے لواحقین کی بخشش کے لئے تیار ہو جائیں ،شیخ غلام حسین نے مذید کہا کہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ مساجد کا رخ کریں۔