سجاد کریم اور ڈاکٹر محمد بن امین الجعفری کی سعودی وفد کے درمیان ملاقات

نیلسن: چیئرمین یورپین پارلیمنٹ صدارتی ایڈوائزری کمیٹی ، ساؤتھ ایشیاء ٹریڈ مانیٹرنگ بورڈ اوریورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیرمین نارتھ ویسٹ سے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اورڈاکٹر محمدبن امین الجعفری نائب صدر مجلس شوریٰ سعودی عرب کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کا دورہ کرنے والے ایک وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

جس میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے باہمی امور کے علاوہ سجاد کریم نے گزشتہ دنوںحرم شریف میں کرین کے حادثہ میں بولٹن کے قاسم اکرم کی شہادت کا معاملہ بھی اٹھایا مجلس شوریٰ کے نائب صدر نے وعدہ کیا کہ وہ قاسم اکرم شہید کے خاندان سے براہ راست اظہار افسوس کریں گے اور سجاد کریم کو یقین دلایا کہ اس معاملہ میں وہ متاثرہ خاندان سے مکمل تعاون بھی کریں۔

SHK Meeting SA

SHK Meeting SA