سرائے عالمگیر کے چوہدری محمد زمان مقیم اسپین کے جوانسا ل بیٹے عمر زمان کی اچانک وفات

Umar Zaman

Umar Zaman

اسپین (APNA انٹرنیشنل/انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو کی اطلاع کے مطابق یہ خبر پاکستان عوامی تحریک اورتحریک منہاج القرآن یورپ کے حلقوں میں انتہائی افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ پاکستان عوامی تحریک ا سپین کے فنانس سکریٹری چوہدری محمد زمان کا جوانسال بیٹا عمر زمان رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ پیر،٢٣نومبر٢٠١٥ء کے روز،٧ بجے شام،میٹرو L1 کے سٹاپ Torrassa پر Av.Vilanova124 میں واقع ، اوسپتالیت کے تاناتوریو میں ادا کی گئی ۔جس میںPATاورMQI اسپین کے عہدیدارن،کارکنان اورزمان صاحب و مرحوم عمر زمان کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ا ورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔

اس افسوسناک خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹراورتحریک منہاج القرآن یورپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی محمد شکیل چغتائی نے کہا کہ” میں چوہدری محمد زمان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔کسی جوان بیٹے کی موت کا صدمہ ناقابل برداشت ہوا کرتا ہے،پھر بھی میںخدائے ذوالجلال کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ زمان صاحب کو ہمت،صبر اور
استقامت عطا فرمائے۔اللہ تعلی مرحوم عمر زمان کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا کرے،اسکے درجات بلند کرے،اسکی مغفرت کرے اور جملہ لواحقین کو صبر کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔”انہوں نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے چوہدری زمان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” میری وPATیورپ، TMQ انٹرنیشنل یورپ،AGRSاورKFIکے تمام عہدیداران و کارکنان کی طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیں۔”