سردار غلام حسن ڈوگر کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار تعزیت

Sardar Ghulam Hassan Dogar,

Sardar Ghulam Hassan Dogar,

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) سویڈن میں پاکستانی برادری کی ممتاز سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی سویڈن کے سابقہ صدر سردار غلام حسن ڈوگر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپنے پرانے ساتھی جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے اور خدا وند کریم سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فر مائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم جہانگیر بدر ایک زیرک سیاستدان تھے جن کی وفات سے نا صرف پیپلز پارٹی بلک ملک ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔

مرحوم کی وفات سے سیاست میں پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔۔