سردار محمد نعیم خان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب نے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا

Speech

Speech

سعودی عرب (نوید فاروقی) مسلم لیگ ن آازاد کشمیر کے راہنماء ممبر کشمیر کونسل سردار محمد نعیم خان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب نے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد نعیم خان تھے جبکہ لیگی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کشمیر کونسل سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آمدہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی کارکنان تیاری کریں فتح انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی سعودی عرب میں موجود عزیزوں اور لیگی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت پیار دیا اور عزت افزائی کی آپ لوگوں کے پیار کو کبھی نہیں بھولوں گا عزیزوں اور لیگی کارکنان سے نل کر دلی تسکین ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سجاد شاہین نے کہا کہ سردار نعیم خان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں کشمیر کونسل فنڈز سے لوگوں کو سہولیات فراہم کیں اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے تعمیروترقی کے مشن کا جاری رکھا انہوں نے کہا آمدہ الیکشن اللہ کے فضل سے سردار سکندر حیات خان ،راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جیت کر حکومت بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اقبال یوسف نے کہا کہ سردار نعیم خان کی سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کے فضل سے 2016 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی اور شفاف حکومت بنا کر عوام کی خد مت کریں گے۔

راجہ یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ الیکشن میں یوتھ ونگ اپنا کردار ادا کرے گی اور آزاد کشمیر بھر میں یوتھ ونگ کے لوگ دن رات محنت کر کے جماعت کے لئے کام کریں گے۔