سعودی عرب کی مرکزی باڈی میں دو جیالوں کو ترقیاب کر دیا گیا جیالوں کا جشن مٹھائی تقسیم

Mohammad Imran And Mohammad Sarfraz

Mohammad Imran And Mohammad Sarfraz

جدہ (وید فاروقی) پی، وائی، او، سعودی عرب کے مرکزی چیئرمین سردار نوید قمر نے پاکستان کی اعلی قیادت اور سعودی عرب کے سینئر عہدیداران سے طویل مشاورت کے بعد محمّد عمران علی صدیقی کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور محمّد سرفراز اعوان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

پی، وائی، او، سعودی عرب کے تمام عھدہداران فیصلے کی توثیق کرتے ہوے نئے ترقیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی اور میرٹ کی فتح قرار دیا ،، اور صاحبزادہ ذولفقار نے اپنے خصوص پیغام میں ترقیاب ہونے والوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سردار نوید قمر نے امید ظاہر کی کے نئے ترقیاب ہونے والی ساتھی تنظیم کی مزید بہتری کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

ترقیاب ھونے والے دونوں نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کے تمام قائدین اور اراکین کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے،میں اعلیٰ قیادت کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انہوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور جماعت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پہلے سے بڑھ چڑھ کر جدوجہد جاریرکھیں گے اور قیادت کے ساتھ مل جل کر پیپلز یوتهہ آرگنائزیشن کو دنیا کے کونے کونے قریہ قریہ بستی بستی اجاگر کریں گے اور انشاءاللہ بهٹو ازم کے مشن کو آگے بڑھانے میں رواں دواں رہیں گے۔