سعودی عرب مجلس شوری کے ڈپٹی سپیکر محمد الجعفری کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ڈاکٹرسجاد کریم ملاقات

SHK with SA delegation in Brxle EP

SHK with SA delegation in Brxle EP

نیلسن: سعودی عرب مجلس شوریٰ کے ڈپٹی سپیکر محمد الجعفری کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے دورے پر آئے ہوئے وفد نے برسلز میں چئیرمین گلف ڈیلیگیشن اور چئیر یورپی پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے امور خارجہ اور معاشی صورت حال پر سیر حاصل تبادلہ خیال کے علاوہ بالخصوص شام اور یمن میںجاری کشیدہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ یورپی پارلیمنٹ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کی گنجائش کی موجودگی کو بھی محسوس کیا گیا اورضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔