سینیٹر مشاہد اللہ خاں ایک ہفتہ کے دورہ فرانس کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے

Mushahid Ullah Khan

Mushahid Ullah Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں ایک ہفتہ کے دورہ فرانس کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے ۔چوہدری شاہین اختر کی طر ف سے ظہرانے کا پر تکلف اہتمام تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں ایک ہفتہ کے دورہ فرانس کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

چوہدری شاہین اختر کی طر ف سے ظہرانے کا پر تکلف اہتمام کیا گیا ۔جس میں چوہدری شاہین اختر کے علاوہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدر ی ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر یورپ شمروز الہی گھمن ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان ۔سید شوکت حسین شاہ اور یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری رضوان گھمن نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشاہد اللہ خاں نے چوہدری شاہین اختر کی تعریف کی اور کہا کہ چوہدری شاہین اختر جیسے مخلص کارکن ہی پار ٹیوں کا اصل اور قیمتی سرمایہ ہیں ۔مشاہد اللہ خاں برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں ۔گار دی نارڈ ریلوے اسٹیشن پر پارٹی عہدیداران نے مشاہد اللہ خاں الوداع کیا۔