سینیٹر مشاہد اللہ خاں تین روزہ دورے پر یونان کے دار الحکومت ایتھنز پہنچ گئے

Mushahidullah Khan

Mushahidullah Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں تین روزہ دورے پر یونان کے دار الحکومت ایتھنز پہنچ گئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور صدر ممنون حسین کے یورپین کو آرڈی نیٹر سلمان عباسی بھی ساتھ ہیں۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشا ہد اللہ خاں تین روزہ دورے پر یونان کے دار الحکومت ایتھنز پہنچ گئے ہیں ۔وہ تین دن یونا میں قیام کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن یونان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ اور دیگر پروگرامز میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور صدر ممنون حسین کے یورپین کو آرڈی نیٹر سلمان عباسی بھی ساتھ ہیں ۔مشاہد اللہ خاں جمعہ کو واپس پیرس پہنچیں گے ۔اور برسلز جائیں گے۔