صفدراعوان نے شمروز الہی گھمن کو مسلم لیگ یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزی کونسل کے چیئر مین کانوٹیفکیشن جاری کردیا

Captian safdar

Captian safdar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) کیپٹن (ر) صفدراعوان نے شمروز الہی گھمن کو مسلم لیگ یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزی کونسل کے چیئر مین کانوٹیفکیشن جاری کردیا،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم،نائب صدر راجہ محمد یعقوب اور دوسرے نے فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شمروز الہی گھمن کو یورپ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ایڈوائزی کونسل کے چیئر مین کی ذمہ داری ملنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد نے چوہدری شمروزالہی گھمن کو مسلم لیگ یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزی کونسل کے چیئر مین کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے کہا کہ شمروز الہی گھمن یقیناًاس عہدے کے اہل اور نظریاتی مسلم لیگی ہیں۔ وہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے محبت کرنے والے پارٹی سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شمروز الہی گھمن کی وجہ سے یورپ میں پاکستان مسلم لیگ ن مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔