شب برآت حقیقت میں آنسو بہانے اور اللہ پاک کو منانے کا پروگرام ہے۔ مقررین

 Shab e Barat

Shab e Barat

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مسجد قباء ویلیئر لابل، ادارہ منہاج القرآن فرانس۔ کلچر سنٹر پیری فیت اور انجمن فلاح دارین گارج لے گونس میں شب برات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شب برآت حقیقت میں آنسو بہانے اور اللہ پاک کو منانے کا پروگرام ہے۔

یہ نجات،کرم اور بخشش کی رات ہے جس میں اللہ پاک اپنا دست کرم بڑھاتے ہیں۔حافظ عبید اللہ نے کہا کہ آج برکتوں کی رات ہے۔ ہم اس خدا سے مانگنے آئے ہیں جو کبھی خالی نہیں لوٹاتا۔ اس پر ہمیں پختہ یقین ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک اہم نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کو سب سے پسندیدہ عمل یہ لگتا ہے کہ کوئی بندہ اللہ سے معافی مانگے۔ جس پر رب معاف بھی کرتا ہے اور اس بندے کو اپنے محبوبوں کی صف میں بھی شامل کردیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شب برآت محمد عربی کے صدقے نصیب ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شب برآت عظمتوں، رفعتوں کی مبارک رات ہے، یہ رات استغفار اور گناہوں سے نجات کی رات ہے۔ یہ رات رزق طلب کرنے اور والدین کے لیے بخشش طلب کرنے کی رات بھی ہے۔

باالفاط دیگر یہ دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برآت میں ہماری تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رات اس بات کی بھی دلیل ہے کہ ہم استقامت کا مظاہرہ کریں اور اپنے ایمان کو بچائیں۔مسجد قباء ۔ادارہ منہاج القرآن ۔کلچر سنٹر پیری فیت ۔اور انجمن فلاح دارین میں تمام رات عبادات جاری رہیں ۔ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی گئیں۔

زاہد مصطفی اعوان بیورو چیف فرانس
موبائل ۔وائبر ۔وٹس اپ۔0033664537975