شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کا ایم کیو ایم کی جانب سے صحافتی اداروں پر حملے کی شدید مذمت

Pakistan Flag

Pakistan Flag

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے آزاد صحافتی اداروں نے اور ان کے عملے نے ہر مشکل گھڑی میں صحافتی علم آزادی کو بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم قائد کی جانب سے میڈیا کے تین اداروں کے نام دیے جانے کے بعد اداروں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

نہ ہی اس سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والے ہوش میں آکر معافی مانگ لینے سے معاف کئے جا سکتے ہیں۔ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی صحافتی اداروں پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔