شاہ نورانی سانحہ: 14 لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے

Bodies

Bodies

حب (جیوڈیسک) شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کے کراچی منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال کراچی لائی گئی 14 لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

سینئر ایم ایل او سول اسپتال کرار عباسی کا کہنا ہے کہ اب تک 36 لاشیں سول اسپتال لائی جا چکی ہیں۔ 14 جاں بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد لواحیقن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

42زخمیوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندرو نے سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اسپتال عملے کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سول اسپتال حب میں 2 لاشیں اور 13 زخمی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ شاہ نورانی سے باقی لاشیں اور زخمی افراد کی منتقلی کے لئے ریسکیو کارراوئیاں جاری ہیں۔ راستے دشوار ہونے کے باعث ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔