شہید فائٹر پائلٹ مریم مختار کیلئے تمغہ بسالت کا اعلان

Maryam Mukhtar

Maryam Mukhtar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کے لئے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی تجویز پر شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا۔

شہید مریم مختار پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جن کے لیے تغمہ بسالت کا اعلان ہوا ہے ، مریم مختار فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئی تھیں۔