چوہدری شاہین اخترعہدے سے مستعفی:چوہدری محمد اکرم وسن صدر بن گئے

پیرس(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )پاکستان مسلم لیگ ق کو فرانس میں شدید دھچکا ۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر پارٹی قیادت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹرجو کہ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے بارہ سال صدر رہے ہیں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جماعت نے میری پارٹی کے ساتھ بارہ سالہ رفاقت اور خدمات کو نظر انداز کر دیا ہے ۔اور گجرات سے ہارے ہوئے ایم پی اے فرانس کے پارٹی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں ۔جنھوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے کسی عہدیدار سے پوچھے بغیر ناجائز اختیارات استعمال کئے ۔جن پارٹیوں میں یونین کونسل لیول کے افراد کے پاس پارٹی چلانے اختیارات آجائیں ان جماعتوں کا اللہ ہی حافظ ہے ۔اس موقع پر راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ ۔مرزا نصیر احمد ۔چوہدری غضنفر وڑائچ ۔سید خرم حسین شاہ بھی موجود تھے ۔چوہدری شاہین اختر کی طر ف سے پاکستان مسلم لیگ ق سے علیحدگی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم وسن صدر بن گئے ہیں ۔چوہدری اکرم وسن اب یہ ذمہ داریاں کیسے نبھا پاتے ہیں آئندہ چند دنوں تک واضع ہو سکے گا ۔

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance

ch shaheen press confrance