شمروز الہی گھمن نے عدنان گھمن کو یوتھ ونگ فرانس کا نائب صدر نامزد کر دیا

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )چیف کوآرڈی نیٹر پی ایم ایل این یورپ چوہدری شمروز الہی گھمن نے عدنان گھمن کو یوتھ ونگ فرانس کا نائب صدر نامزد کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈی نیٹر شمروز الہی گھمن نے عدنان گھمن کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کا نائب صدر نامزد کر دیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنر ل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ،صدر یوتھ ونگ ذوالفقار عباسی اور رضوان گھمن نے عدنان گھمن کو یوتھ ونگ فرانس کا نائب صدر بننے پر مبارک باد دی ہے ۔