شیخ فرید پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز بیلجئم پہنچ گئے

Sheikh Farid

Sheikh Farid

اٹلی (شیخ بابر سے) بیلجئم کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت شیخ فرید پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز بیلجئم پہنچ گئے۔ جہاں برسلز ایئرپورٹ پر اُن کا دوست اخباب اور عزیز اقارب نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

پاکستان میں اُن کے عزاز میں شاندار ضیافتوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اُن کا قیام یادگار تھا اور دل نہیں مانتا کے اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر لاہور جیسے خوبصورت شہر کو چھوڑ کر پردیس میں جیں لیکن کیا کریں مجبوری ہے اور پردیس میں رہ کر پاکستان کی یاد بہت آتی ہے۔

اُن کے پیارے دوست شیخ ماجد، رانا ارباب، حق امین، صغیر بٹ اور دیگر نے اُن کی آمد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔