شیخ وسیم اکرم نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کی

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا۔ اسلام آباد بند کرنا پاکستان بند کرنے کے مترادف ہے۔

عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نہ نکل کرثابت کردیا کہ وہ دھرنا سیاست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دھرنے کا فیصلہ واپس لینا عمران خان کی سیاسی تحریک کا سب سے بڑایوٹرن ہے جس کے بعد نہ صرف تحریک انصاف کی سیاست دفن ہوئی ہے بلکہ عمران خان کے سیاسی کیرئیر کو بھی دھچکا لگا ہے اور اس فیصلے سے تحریک انصاف کے کارکن بھی سخت مایوس ہوئے ہیں۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس کاکہنا تھا کہ فرعونی اورقارونی کلمات نست ونابود ہوچکے ہیں سیاست کو ذاتی آنا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے،ایک سوال کے جواب میں شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں شروع ہونے جا رہا ہے عدالتیں آزاد ہیں فیصلہ جو بھی ہو مسلم لیگ ن دل سے قبول کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان نے نوازشریف کو ماموں بنایا ہے اورکل ہونے والا جلسہ دھرنے میں تبدیل ہوگا اگر عمران خان نے اب ایسی کوئی حرکت کی تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔