شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی نماز جنازہ مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کر دی گئی

پیرس ( اے کے راؤ سے ) تحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی رہنماء شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی نماز جنازہ مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کر دی گئی۔

فیملی فرینڈ رشتہ دار اور معززین پیرس کے ساتھ پاکستان سے آئے ہوئے حلقہ 155 سے MPA میاں نصیر احمد نے بھی شرکت کی، ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پرو فیسر علامہ حسن میر قادری نے نماز جنازہ سے قبل اپنے مختصر خطاب میں نماز جنازہ کی اہمیت اور میت کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو انتباہ کیا کہ مرنے کے بعد بھی یہاں ہی سے گزر ہونا ہے تو زندگی میں بھی یہ سنگت قائم رہنی چاہیے۔ نماز کے بعد شیخ رشید اپنی اہلیہ کی میت لے کر پاکستان روانہ ہو گئے۔

Sheikh Zahid Fiaz Aunt Funeral Prayer

Sheikh Zahid Fiaz Aunt Funeral Prayer