شہدائے کربلا کی یاد میں نعت زکر محفل کا انعقاد 24 اکتوبر کی شام کو کیا جائے گا۔ الحاج اکرم بٹ

Akram Butt

Akram Butt

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاء مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد البلال ویانا میں شہدائے کربلا کی یاد میں نعت زکر محفل کا انعقاد 24 اکتوبربروز ہفتہ بعداز نماز مغرب سے لیکر نماز عشاء تک کیا جائے گا۔

نعت زکر محفل میں مقامی نعت خواں شہدائے کربلا کو اخراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ مسجد کے خطیب اظہر عباس سیالوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

الحاج اکرم بٹ نے مذید کہا کہ تمام اہل ایمان کو شہدائے کربلا کی یاد میں نعت زکر محفل میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے اور شرکت فرما کر ثواب حاصل کریں۔پروگرام کے احتتام پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا جائے گا۔