صدیق بلوچ کی رکنیت بحالی ۔دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے

پیرس(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )صدیق بلوچ کی رکنیت بحالی ۔دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے ۔لیگیوں کے بھنگڑے۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے مبارک باد اور سپریم کورٹ پر اظہار اعتماد تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ سے این اے 154سے بحال ہونے والے ایم این اے صدیق بلوچ کے فیصلے سے پاکستان سمیت یورپ بھر میں پاکستانی کیمونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا سپریم کورٹ پر اعتماد بڑھا ہے ۔جس ملک کی عدالتوں کے فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں وہ ملک ترقی کرتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر یورپ شمروز الہی گھمن۔چوہدری شاہین اختر ۔چیف آرگنائزر فرانس چوہدری تاج دین سکھیرا۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب ۔نائب صدر ڈاکٹر محمد افضل۔نائب صدر چوہدری فردوس ۔صدر یوتھ ونگ ذوالفقار عباسی ۔جنرل سیکرٹری رضوان گھمن ۔نائب صدر یوتھ ونگ سردار اخلاق ۔ملک ندیم مدنی اعوان ۔اور زاہد مصطفی اعوان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور عدلیہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ صدیق بلوچ کو مبارک باد دی ہے ۔