ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کی سب سے بڑی ساؤتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ کا سالانہ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

Iftikhar Chaudhry, Bashir Tahir, Javed Isfahan

Iftikhar Chaudhry, Bashir Tahir, Javed Isfahan

لندن برطانیہ (تیمور لون ) برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں ساؤتھ ایسٹ لیگ کی جانب سے ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ، ساؤتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ کا سالانہ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں لندن بھر سے ۴۸ ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری نژاد کھلاڑی بھی برطانیہ کے مختلف شہروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ۱۷ جولائی بروز اتوار کو ہو رہا ہے جس میں ریڈنگ کے مختلف گراؤنڈز بیک وقت میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا دلچسب اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ ہے جس میں شائقین بڑی تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں ہیں اور ہر ایک کی کوشش ہو گی کہ لیگ اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر کے یادگار بنا دے کسی بھی ٹیم کو ہارٹ فیورٹ نہیں کہا جا سکتا ۔ ٹورنامنٹ کے میچز کی ٹائمنگ تمام تفصیلات www.sescl.uk ویب سائٹ سے یا ان نمبروں 07711836910 ، 07831854505 ، 07791632495 پر رابطہ کر کے لی جا سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایسٹ لیگ کے صدر افتخار چوہدری ، چیئرمیں محمد بشیر طاہر اور سیکرٹری اصفہان جاوید نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم Dixy chicken Luton اور Jin 786 Properties Luton کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔