سپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

Cricket Stadium

Cricket Stadium

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا جس کے لئے خصوصی طور پر پاکستان سے آئی سی سی کے صدر اور قومی ہیرو ظہیر عباس بارسلونا تشریف لائے ۔اسٹیڈیم کاافتتاح گراونڈ سے باہر لگی تختی کی رونمائی اور فیتہ کاٹ کر کیا گیا جسے ڈی جی اسپورٹس ’’ایوان تیبو‘‘میئر جوردی اور ظہیر عباس نے کیا۔

افتتاح سے قبل تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ظہیر عباس، ڈی جی اسپورٹس کاتالونیا ’’ایوان تیبو‘‘میئر جوردی، ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری،کرکٹ اسپین کے صدر ’’خوان‘‘اینجل کولوم اور خالد شہباز چوہان نے خطاب کیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کرکٹ کاتالان کے نائب صدر رابرٹ مسیح نے سر انجام دئیے۔ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح میرے لئے خوشی کی بات ہے ۔انہو ں نے کہا کہ یہاں کی حکومت کی کوشش ہو گی کہ لوگ کرکٹ کھیلیں اور انجوائے کریں ۔اور میں یہ کہنا چاہو ں گا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ یہا ں کا موسم کرکٹ کھیلنے کے لئے بہترین ہے ۔

ڈی جی اسپورٹس ’’ایوان تیبو‘‘ نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد ہم یہا ں پر کرکٹ کو پروان چڑ ھتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے یہا ں کی حکومت پہلے بھی تعاون کر رہی ہے اور اب بھی اور زیادہ تعاون کرے گی ۔مقامی میئر جوردی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ میرے علاقہ میں یہ اسٹیڈیم بنا ہے جس سے میرا یہ گاوں عالمی شہرت حاصل کرے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان ہزارو ں میل کا فا صلہ ہے لیکن کرکٹ اور دوسری کھیلو ں نے اس فا صلہ کو کم کر دیا ہے ۔اور آج ہم کرکٹ کی وجہ سے یہا ں جمع ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کاتالونیا اور پاکستان کے درمیان مذید تعلقات کو بڑھایا جا ئے گا پاکستانی کمیونٹی کے متعلق انہو ں نے کہا کہ ایک محنتی قوم ہے اور اپنے کھیلو ں اور ثقافت سے محبت رکھتی ہے۔انہو ں نے تمام پاکستانیو ں کو کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کی مبارک باد بھی دی ۔

ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری خوشی قسمتی ہے کہ میں اس تاریخی موقع پر یہا ں موجود ہو ں ۔کاتالان فیڈریشن مبارک باد کی مستحق ہے جنہو ں نے ایک بڑا کام کیا ہے ۔پاکستانیوں اور کرکٹ سے محبت کر نے والو ں کا ایک دیر نیہ خواب پورا ہو گیا ہے ۔ کرکٹ کاتالان کے صدر خالد شہباز چوہان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور ساوتھ ایشیاء کے لوگو ں جو کرکٹ سے محبت کرتے ہیں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں۔

انہو ں نے کہا کہ یہ میری اکیلے کی محنت نہیں ہے بلکہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے تمام ممبران کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہو ں نے کہا کہ جس طرح کرکٹ ٹیم میدان میں ایک ہو کر کھیلتی ہے اور فتح حاصل کرتی ہے ، اسی طرح کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے تمام عہدیداران نے مل کر کام کیا ہے تب اس اسٹیڈیم کا حصول ممکن ہوا ہے ، انہو ں نے کہا کہ ابھی شروعات ہیں پہلا اسٹیڈیم بنا ہے اور ہماری نظریں اس سے آگے ہیں اور اسٹیڈیم بھی بنیں گے اور یہا ں پر عالمی کرکٹ بھی ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں کرکٹ کاتالان کے صدر خالد شہباز چوہان ،نائب صدر رابرٹ مسیح ، جنرل سیکرٹری راجہ نثار اور منیجر ملک عدنان کو بہترین کارکردگی پر یاد گاری شیلڈز پیش کی گئی ان کے علا وہ معزز مہمانوں کو جن میں ظہیر عباس ،ڈی جی اسپورٹر ایوان تیبو،جوردی ،ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری کو بھی شیلدز دی گئیں ۔ کرکٹ لیگ 2015ء سینئر اور جونیئر کی فاتح ٹیمو ں کے کپتانو ں کوڈی جی اسپورٹس ایوان تیبو اور ظہیر عباس نے ونر ٹرافیا ں اور میڈلز دئیے