اسپین کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

Cricket Stadium

Cricket Stadium

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان ) اسپین کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا۔

جس میں پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تفصیلات کے مطابق کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر انتظام کاتالونیا کے پہلے کر کٹ اسٹیڈیم کا افتتاح آج آئی سی سی کے صدر اور پاکستان کے قومی ہیرو ظہیر عباس نے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ودیریرس کے میئر جوردی ، ڈی جی اسپورٹس کاتالونیا ،کاتالان کرکٹ کے صدر خالد شہباز چوہان اور دیگر حکومتی شخصیات شرکت کی۔پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیمات اور فیڈریشنز کے علاوہ عام پاکستانیوں کو بھی اس اہم اور تاریخی موقع پر شر کت کی دعوت دی گئی تھی۔