PAT اور MQI اسپین کے زیراہتمام پیرس میں دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Paris

Paris

Iqbal Chohdary

Iqbal Chohdary

اسپین (انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوںفرانس کے دارالحکومت پیرس میںہونے والی دہشت گردی ،جس میں ایک سو سے زیادہ افراد جاںبحق اور سینکڑوں زخمی ہو ئے،کے خلاف احتجاج اور فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ا سپین میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے واقعہ کے اگلے دن ہفتہ ١٤نومبر٢٠١٥ئء کی شام بارسلونا شہر کے مرکزی مقام رامبلہ رابال RamblaRaval پر ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میںپاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ بنگلہ دیش ومراکش کے باشندوں اور مقامی لوگوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محمد یوسف چوہدری کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے جو کتبے اٹھا رکھے تھے ان پر” اسلام کے نام پر دہشتگردی نامنظور” ، ”دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا”، ”ہم بطور مسلمان دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں”، ”دہشتگردی اور اسلام کا کوئی تعلق نہیں” جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہر قسم کی دہشتگردی اور خصوصی طورپراسلام کے نام پر کی جانے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ہسپانوی قومی اسمبلی کے امیدواراور پاکستان عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ” اسلام نے اللہ کی کتاب کے ذریعے لوگوں کو تاقیامت ضابطہ حیات دیا اور اللہ کے رسول ۖ نے اپنی عملی زندگی سے ہمیں درس دیا کہ دشمن کے ساتھ بھی اچھا برتائو رکھنا چاہئے۔

بے گناہ تو دور کی بات گنہگار کے ساتھ بھی حضور نبی کریم ۖ نے صلہ رحمی کا درس دیا ہے، لیکن نہ جانے یہ کون لوگ ہیں جو اسلام کے نام پر دہشتگردی کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔”انہوں نے کہا کہ” ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں اورپیرس میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”

دیگر مقررین نے بھی مظاہرہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ،جن میں منہاج یوتھ لیگ اسپین کے حسنات مصطفی، منہاج مصالحتی کونسل اسپین کے عمیر ڈار، راجہ سونی، سینئر صحافی جاوید مغل اور سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی امیدوار برائے ہسپانوی سینیٹ شامل تھیں۔مقررین نے کہا کہ ”فرانس میں ہونیوالی دہشتگردی سے صرف فرانس کے عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو دکھ ہوا ہے۔مسلمان امن پسند ہیں اور ہم اس سلسلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیرس میں ہونے والے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگردگروپ کے افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔پیرس میں ہونے والی دہشتگردی ایک غیر انسانی فعل ہے۔

دہشگرد انسانیت کے دشمن ہیں جنکا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسلام امن کا دین ہے جو دہشت گردانہ واقعات کی اجازت نہیں دیتا ۔دہشتگردوں کا مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔آخر میں محمد اقبال چوہدری کی درخواست پر مظاہرین کی طرف سے دہشتگردی میںجاں بحق ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔واضح رہے کہ سانحہء پیرس کے بعد کسی بھی غیر ملکی اور مسلمان تنظیم کی طرف سے یہ پہلا باقاعدہ احتجاج تھا، جسکے ذریعے پاکستانی کمیونٹی نے دہشت گردوں سے اپنی لا تعلقی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو سلامتی اور امن کا دین ظاہر کرنے کے لئے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس احتجاجی مظاہرہ کی مکمل کوریج کے لئے بارسلونا شہر کے سرکاری ٹیلیویژن ، مختلف اُردواور ہسپانوی اخبارات نیزمختلف ٹی وی چینلز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ بارسلونا ٹیلی ویژن نے کچھ دیر بعد نشر ہونے والے خبرنامے میں اس احتجاج کی خصوصی رپورٹ بھی نشر کی، جس سے اسپین میں مسلمان مخالف لابیز کی طرف سے جاری کی جانے والی ایسی خبروں کا قلع قمع ہوا جن کے مطابق مسلمان دہشتگردی سے لاتعلقی کااظہار کرنے سے کتراتے ہیں۔ اس طرح پاکستان عوامی تحریک اسپین نے ایک بار پھر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنا موقف واضح کر دیا ہے،جوقابل تقلید اور لائق تحسین ہے۔