سپین میں پاکستانی کمیونٹی کا ترجمان حقیقی معنوں میں محمد اقبال چوہدری ہی ہے، عبدالرزاق صادق

Spain

Spain

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) سوشلسٹ پارٹی کیطرف سے نامزدامیدوار برائے قومی اسمبلی سپین محمد اقبال چوہدری کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر چوہدری عابد حسین رانجھا اور رانا گلریز کیطرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ سپین میں پاکستانی کمیونٹی کا ترجمان حقیقی معنوں میں محمد اقبال چوہدری ہی ہے جو ہمارے ووٹوں کا حقدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد اقبال چوہدری کو وہ عرصہ دراز سے دیکھ رہے ہیں جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں کوشاں ہیں۔

حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ سپین کی صف اول کی جماعت سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے امیدوار برائے قومی اسمبلی نامزدگی پاکستانی برادری کیلئے کسی خوشگوار جھونکے سے کم نہیں اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ محمد اقبال چوہدری کی کامیابی کیلئے اپنااپنا کردار ادا کریں۔