ہسپانوی ریلوئے نظام کا شمار دنیا کے بہترین ریلویز میں ہوتا ہے: زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

ہسپانوی (زاہد مصطفی اعوان) ہسپانوی ریلوئے نظام کا شمار دنیا کے بہترین ریلویز میں ہوتا ہے ، اس بناء پر انکی ہائی سپیڈ ٹرین AVE اور ALVIA ا پنی سپیڈ اور سروس کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسپین میں ہوائی سفر کی بجائے لوگ ٹرین کے سفر کو ترجیح دئے رہے ہیں جسکی بڑی وجہ ٹرینوں کی ہائی سپیڈ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 کی پہلی ششماہی میں 2 ملین سے زائد مسافروں نے ان ٹرینوں پر سفر کیا اور یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 7 لاکھ زیادہ ہے۔

گزشتہ چند سال پہلے ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد ٹرینوں کے مقابلے میں 1 ملین زیادہ تھی اب یہ تعداد صرف 75 ہزار کے فرق پر رہ گئی ہے۔

موجودہ گورنمنٹ رواں سال 413 کلومیٹر مزید ہائی سپیڈ ٹرینوں کے لئے پٹریوں کا جال بچھائے گی اور 1200 کلومیٹر جاری منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔