٫53 فیصد ہسپانوی باشندوں کےمطابق ، تارکین وطن کا رویہ ان کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

سپین (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے سماجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 52٫9 فیصد ہسپانوی باشندوں کے مطابق، تارکین وطن کا رویہ ان کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا۔

42٫1 فیصد کے مطابق بعض تارکین وطن کا رویہ مناسب نہیں ہوتا۔ اور 10٫8 فیصد کے مطابق تارکین وطن کا رویہ بالکل بھی مناسب نہیں ہوتا۔ دوسری طرف 44٫3 فیصد تارکین وطن کے مطابق ، مقامی آبادی کا رویہ ان کے ساتھ رواداری کے اصولوں پر مبنی ہوتا ہے۔

39٫4 فیصد کے مطا بق بعض کا رویہ مناسب نہیں ہوتا۔ اور 4٫9 فیصد کے مطابق ہسپانوی لوگوں کا رویہ بالکل بھی مناسب نہیں ہوتا۔