سٹیج، ٹی وی آرٹسٹ مہوش کی وفات پر عینی طاہرہ، پرویز خان اور دیگر کی اظہار تعزیت

Mehwish

Mehwish

اٹلی (شیخ بابر سے) لاہور ٹی وی، سٹیج اور فلم کی آرٹسٹ مہوش کی وفات پر شوبز کی دنیا بہت افسردہ ہے مہوش جو کچھ عرصہ سے شوگر، ہیپاٹائیٹس اور دیگر امراض کا شکار تھیں۔

کل ان کی وفات کی خبر سنتے ہی شوبز کی دنیا نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عینی طاہرہ، پرویز خان، ڈاکٹر اجمل ملک، عابدہ بیگ، ارم چوہدری، شیزہ بٹ، طاہر ٹھاکر، گفار لاہوری، شیری خان اور دیگر نے مہوش آپا کی وفات کو ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

Mehwish

Mehwish