سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری‘ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32700 اور 33600 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کی کمی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس130.55پوائنٹس کمی سے 32599.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر331 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے138 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 163کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں20 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار256 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71 کھرب 1 ارب 19کروڑ 58 لاکھ 15 ہزار 913 روپے ہو گئی۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 13 کروڑ 56 لاکھ 21 ہزار 340 شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں6 لاکھ61 ہزار100 شیئرزکم ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا۔

مجموعی طور پر79کمپنیوں کے حصص میں کارو بارہوا۔ 10 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 56کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 7.65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5471.00 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل3 لاکھ 70 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 7 لاکھ 30 ہزار600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔