سید لیاقت نقوی کے چچا سید جمیل حسین نقوی کی رسم چہلم امام بارگاہ سجادیہ وارڈ نمبر 5 منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam

ویانا (محمد اکرم باجوہ) سینئر صحافی جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا سید لیاقت نقوی کے چچا سید جمیل حسین نقوی جن کا 5 فروری 2016 کو انتقال ہو گیا تھا ان کی رسم چہلم امام بارگاہ سجادیہ وارڈ نمبر 5 منڈی بہاؤالدین میں ادا کیا گیا تلاوت کلام پاک سے آغا سید محمد علی موسوی نے پروگرام کا آغاز کیا۔

علامہ مظہر حسین آف مکھانوالی نے اہل بیت کی شان بیان کرتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت اور اس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اسلم، سابق ایم پی اے دیوان مشتاق احمد، ضلعی صدر پیپلز پارٹی دیوان شمیم اختر، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی محمد حسین شاکر، چیئرمین یونین کونسل واسو محمد ارشد للہ، صدر الیکٹرانک میڈیا شیخ سلیم، سید حسن مہدی رضوی ایڈووکیٹ، سید امجد رضوی نمبردار، سابق نائب ناظم سید طاہر عباس نقوی، مولانا سید اشتیاق نقوی، چیئرمین پریس کلب مرزا خالد محمود، حاجی تصور گوندل، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا عزت رسول، افضال بھٹی، صدر فلور ملز ایسوسی ایشن امجد ادریس قریشی، سینئر صحافی شریف زاہد، سینئر صحافی چوہدری ندیم آورش، ملک طارق اعوان، سیکرٹری اطلاعات الیکٹرانک میڈیا ایوب مجاہد، سینئر صحافی عظمت شہزاد، سابق کونسلر شیخ شاہد، سابق کونسلر طارق بھٹی، مظہر بٹ، راجہ ذوالفقار، خواجہ فرخ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

مرحوم سید جمیل حسین نقوی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مرحوم کے سوگواروں کے صبر کی دعا کی گئی۔

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam

Rasme Chehlam