سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پیرس پہنچ گئے ۔پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی طر ف سے شاندار ظہرانہ

Syed Yousuf Raza Gilani,

Syed Yousuf Raza Gilani,

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پیرس پہنچ گئے ۔پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی طر ف سے شاندار ظہرانہ ۔پی ٹی آئی ۔ن لیگ ۔اور ق لیگ کے عہدیداران کی شرکت ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پیرس پہنچ گئے ہیں ۔ وہ یورپین یونین میں جاری میٹنگز میں شرکت کرنے کے لئے پیرس پہنچے ہیں ۔سید یوسف رضا گیلانی سڑاس برگ یورپین یونین کے ہیڈ آفس میں بھی گئے ۔

اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کیں ۔سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی طر ف سے دیئے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی ۔جس میں پی ٹی آئی ۔ن لیگ ۔اور ق لیگ کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔واضع رہے کہ ن لیگ ،ق لیگ ،پی ٹی آئی اور پی پی پی مخصوص چہرے ہیں ،جن کو جہاں آپ بلائیں پیش پیش ہو تے ہیں ،اور محفلوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔