دہشت گردی کے خلاف یورپی پارلیمنٹ سٹراسبرگ میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

فرانس (پی پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ اور مینارٹی ونگ فرانس کے زیر اہتمام فرانس، بلجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مورخہ 11 مئی 2016ءبروز بدھ دن 2 بجے سے 4 بجے تک یورپی پارلیمنٹ سٹراسبرگ میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیداران و کارکنان سمیت مینارٹی ونگ، کلچرل ونگ، ہیومن رائٹس ونگ سمیت ذیلی ونگز بھرپور شرکت کرے گی جبکہ میڈیا کے ذمہ داران حضرات کو بھی دعوت دے دی گئی ہے۔