دہشتگردی کی بنیادی وجہ سماجی استحصال اور طبقاتی نظام ہے ‘ رضوان جعفر چیر مین یوتھ پارلیمنٹ پاکستان

France News

France News

فرانس (اشفاق چودھری) دنیا بھر میں دہشتگردی کی بنیادی وجہ سماجی استحصال ہے اور اسی سماجی استحصال کی وجہ سے ہی معاشرے کا سب سے ککار آمد حصہ یعنی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اپنی صلاحیتوں کے عدم اعتراف ‘ اظہار کے مواقع کی عدم موجودگی اور نوکری و کاروبار نہ ہونے کے باعث کے ساتھ استحصالی طبقات کے ظلم و جبر اور مذہبی و سیاسی رہنماو ں کو حاصل مراتب ‘ عزت اور آسائشات و تعیشات سے خائف ہوکرنظام سے مایوس ہوکردہشتگردی کی جانب مائل ہورہے ہیں اسلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے استحصالی نظام کا خاتمہ ہی دہشتگردی سے نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔

یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے چیئرمین رضوان جعفر جو کےعالمی ماحولیاتی کانفرنس 2015 میں شرکت کیلئے پیرس ہے ہوے ہیں نے چودھری سجاد احمد ڈوگہ کی جانب سے دیے گئے ظہرانہ کہ موقح پر کہا کے اک نۓ فارمولے کے تحت مکمل طور پر خود مختار و بااختیار ڈویژنل کونسلوں کے قیام کے ذریعے مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام اقتدار و اختیار میں شراکت اور منتخب نمائندوں کا حق دیکر کرپشن ‘ استحصال ‘ اقربا پروری ‘ ظلم و ناانصافی ‘ رشوت ‘ سفارش اور طبقای تضاد کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقح پرچودھری سجاد احمد ڈوگہ ، چودھری ندیم افضل صدر یوتھ ونگ فرانس،چودری جاوید سدوال ، اشفاق چودھری و دیگر نے کہا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کا جائز حق اور میرٹ و صلاحیتوں کی بنیاد پر نوکری و کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے ان کے احساس محرومی ومایوسی کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے جس سے دہشتگردی کا عفریت اپنی موت آپ مرجائے گا اور امن و امان کی فضا صنعتی ‘ تجارتی ‘ کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے ملک و ملت کی ترقی کا باعث بن جائے گی ۔