دہشتگردوں کی اندورنی بیرونی سرپرستی کا قلع قمع کیا جائے، اشفاق احمد چوہدری

Ashfaq Ahmad

Ashfaq Ahmad

فرانس (اشفاق چوہدری) دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے استحکام پاکستان اتحاد فرانس کے جنرل سیکریٹری اشفاق احمد چوہدری و دیگر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان میں امن کی بحالی کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنانے کے ساتھ پاکستان کو ناقابل تسخیر و ترقی یافتہ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات اور بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔

مگر اس کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں اسلئے کامیاب ہوتے ہیں کہ انہیں بیرونی امداد کے ساتھ اندرونی طور پر سرپرستی اور معاونت بھی حاصل ہے۔

اسلئے بلا کسی تفریق دہشتگردوں کے خاتمے کے ساتھ عہدے ‘ رتبہ ‘ سیاسی وابستگی اور عوامی طاقت کے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کے تمام سرپرستوں اور معاونین کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر بلا تفریق ان کے کڑے احتساب کے ذریعے ہی راحیل شریف پاکستان کو دہشتگردی سے پاک ریاست بنانے کے اپنے عزم کو کامیابی دے سکتے ہیں اور راحیل شریف کے عزم کی کامیابی ‘ دہشتگردی سے نجات اور پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے عوام ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔