2014 میں سیاحوں کے پسندیدہ سیاحتی مقامات، کاروبار کیلئے بہترین علاقے

Tourist Attractions in Barcelona

Tourist Attractions in Barcelona

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا بلدیہ کی جیرونہ یونیورسٹی کے تعاون سے 2014 کے دوران بارسلونا شہر میں سیاحوں کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کی فہرست شائع ہوئی ہے۔ جس کے مطابق اہم ترین مقامات میں پارک گوئیل کا 25 لاکھ 98 ہزارافراد نے دورہ کیا۔

بارسلونا فٹبال کلب کے میوزیم کا 15 لاکھ 30 ہزارافرادا۔ سگرادا فامیلیا چرچ کا 32 لاکھ 60 ہزار 880 افراد۔ پاسیج دے گراسیا پر لا پیدریرا کا 9 لاکھ 32 ہزار۔ پاسیج دے گراسیا پر کاسا باتیوع کا 9 لاکھ 30 ہزار۔ مونجوئیک پر پوبلے اسپانیول کا 12 لاکھ 36 ہزار۔ خائمے میٹرو کے قریب بارسلونا ہسٹری میوزیم کا 9 لاکھ 73 ہزار۔ بورن کلچرل سینٹر کا 18 لاکھ 94 ہزار۔ بارسلونا چڑیا گھر کا 10 لاکھ 57 ہزار۔ ایکوایریم بارسلونا کا 15 لاکھ 90 ہزار افراد نے دورہ کیا۔