سانحہ کارساز کے 8 سال مکمل ،پی پی پی یورپ فرانس میں دعائیہ پروگرام منعقد کرے گی

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) سانحہ کارساز کے 8 سال مکمل ،پی پی پی یورپ فرانس میں دعائیہ پروگرام منعقد کرے گی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کہاہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ہونہار صاحبزادی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی مشرف دور میں اپنی جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی میں استقبالیہ جلوس کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ سانحہ کارساز کی آٹھویں برسی مورخہ 18 اکتوبر 2015ء بروز اتوار 6 بجے منائی جائے گی۔

یہ پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سیکرٹریٹ ویلیئرزلابیل میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کی رات خود کش دھماکوں میں پی پی پی کے 150 سے زائد کارکن جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

کامران یوسف گھمن نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید عسکریت پسندی، شدت پسندی اور ہٹ دھرمی کے خلاف جہدوجہد کی علامت تھیں سانحہ کار ساز ہمیں ملک میں جمہوریت پسندوں اور مذہبی انتہا پسندی کے درمیان جنگ کی یاد دلاتا ہے۔کامران گھمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان سمیت صحافیوں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔