تحت لاہور کا محاسبہ نہ ہوا تو معیشت کا دھڑن تحتہ ہو جائے گا، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

فرانس : پاکستان پیپلزپارٹی کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ رائیونڈ کی ن لیگ در حقیقت بد عنوان لیگ ہے۔

پنجاب میں بد عنوانی کے بغیر ایک اینٹ نہیں لگتی، نندی پور پاور پروجیکٹ میں بد عنوانی بے نقاب ہونے کے باوجود نیب کیوں خاموش ہے اور کسی امتیاز کے بغیر احتساب کیا جائے۔اگر تحت لاہور کا محاسبہ نہ ہوا تو معیشت کا دھڑن تحتہ ہو جائے گا۔

نندی پور پاور پروجیکٹ میںکریپشن کی تحقیقات کا آغاز ہو نے پر بد عنوان حکمرانوں کی حالت زار چور مچائے شور والی ہے شرف برادران تین دہائیوں میں کہاں سے کہاں چلے گے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر نہب حکام میں دم ہے تو میٹرو منصوبوں کا آڈٹ کریں اور اس کی آر میں ہونے والی من مانی اور بد عنوانی کا حساب لیا جائے، نندی پور پاور پروجیکٹ میںبڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے ہیں۔

اگر غیر جانبدارانہ انوسٹی گیشن کی گئی تو یقینا ناکام لیگ کا ایک اور بڑا مالیاتی سکینڈل منظر عام پر آئے گا ، انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات سے تجاوز اور عوام کی امانت میں خیانت کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔