اقوام متحدہ کو بے حسی و ناکامی کے ستر برس مبارک ہوں ‘ طاہر اقبال

PTI France Leaders

PTI France Leaders

فرانس : کیمبرین پٹرول مشقوں میں ایکبار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ذریعے گولڈ میڈل کے حصول اور دنیا کی سخت و بہادر ترین فوج ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں طاہر اقبال ،اصغر برہان،امتیاز اکرم کدھر و اشفاق چودھری نے عاشورہ محرم کے دوران ملک بھر میں مکمل امن قائم رکھنے اور عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی پر پاک فوج ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ رینجرز ‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی۔

جبکہ شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے پانچ شہریوں کے زخمی ہونے اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی تسلط ‘ بھارتی جارحانہ رویئے ‘ چانکیائی دہشتگردی اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہے جو اپنی ستر سالہ ناکامیوں کی سالگرہ انتہائی دھوم دھام سے منارہی ہے کیونکہ 1945 ءمیں قائم ہونے والا اقوام متحدہ ان ستر برسوں میںرونما ہونے والے سانحات میں سے کسی کو حل کرنے میں نہ صرف ناکام رہا ہے۔

بلکہ ویٹو پاور ممالک کی گود مین بیٹھا نہ صرف سرد جنگ کا تماشہ دیکھتی رہی بلکہ بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بھی اقوام متحدہ ہاتھ باندھے ہی نہیں کھڑی رہی بلکہ روانڈا میں ہزاروں انسانوں کے قتل عام پر بھی مسکراتی رہی اور کشمیر یوں کی نسل کشی کے علاوہ بھارت میںا قلیتوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ‘ ہندو دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف وزریون پر بھی دم سادھے ہوے ہے۔