ویانا آسٹریا سے عازمین حج کے گروپ 7 ستمبر سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے

Intending Pilgrims

Intending Pilgrims

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) ویانا آسٹریا سے عازمین حج گروپوں کی صورت میں 7 ستمبر سے ویانا سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونا شروع ہونگے۔ مبارک ٹریول کی جانب سے 7 اور 9 ستمبر کو دو گروپ جارڈن ایر لائن کے زریعے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے۔

مبارک حج گروپ میں پاکستانیوں میں محمدارشد باجوہ ،محمد اعظم ،حاجی اسلم ،حافظ محمد گلزار احمد اور محمد اکرم باجوہ سمیت اور دوسرئے شامل ہیں۔ مبارک حج گروپ کی بالترتیب 28 اور 29 ستمبر کو ویاناواپسی ہوگی۔

مبارک حج گروپ کے علاوہ ویانا سے دو تین حج گروپ 14 ستمبر سے ویانا سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے۔