اطلاع برائے عوام الناس

Akram Bajwa

Akram Bajwa

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ممالک میں پاکستان ایمبیسی کے آفیشل فون نمبرز سے پاکستانی کمیونٹی کو ناشائستہ اور جعلی دھمکی آمیز کالز کی جا رہی ہیں جسمیں ان سے رقم کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں انکو مقامی پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

اگر آسٹریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایسی فون کال وصول ہوتو وہ فوری طور پر جناب التمش وزیر خان (ہیڈ آف چانسری) کے درجہ ذیل ای میل پر رابطہ کریں۔

altamash@mofa.gov.pk