ویانا: ڈاکٹر عبدلولی خان کے اعزاز میں ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر الودائی تقریب کا انعقاد

Dr.Abdul Wali Khan

Dr.Abdul Wali Khan

ویانا (محمد اکرم باجوہ) 16 جون کو انٹرنیشنل ہاسٹل سٹار گاسے ویانا میں پاکستانی سکالرز کی جانب سے ڈاکٹر عبدلولی خان کے اعزاز میں ایک شاندار الودائی تقریب انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز محسن شہزاد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔

ڈاکٹر عبدلولی خان ہایر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے میڈیکل سائنس کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی غرض سے ویانا تشریف لائے اور اپنی ڈگری کو بڑی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

دوران تعلیم ہی انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت میں کام کرنے والے افراد پر کاٹن ڈسٹ کے اثرات پر تحقیق کی اور پہلی بار ایسا ھوا کے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں مختلف کیمیکلز کی پیمایش کی گی ان کے ریسرچ پیپر دوران پی ایچ ڈی ہی مختلف اچھی شہرت کے حامل جرنل میں شائع ھوے جس میں سر فہرست آکسفورڈ یونیورسٹی کا جرنل ہے۔

Dr.Abdul Wali Khan,Ceremony Vienna

Dr.Abdul Wali Khan,Ceremony Vienna

ڈاکٹر صاحب اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں تقریب کے اختتام پر شفاعت یار خان نے تمام سکالرز کی جانب سے تحفہ پیش کیا ڈاکٹر صاحب نے تمام سکالرز کی محبتوں کو سراہا اور تمام کا شکریہ ادا کیا۔