ویانا فسٹ ڈسٹرکٹ میں انٹرنیشنل پیس واک 8 اکتوبر صبح 10 بجے ہو گی

Vienna

Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ نے پاکستان میڈیا ویانا سے بات کرتے ھوئے کہا کے 8 اکتوبر کو صبع 10 بجے فسٹ ڈسٹرکٹ سٹیفن پلاٹس چرچ کے پاس سے انٹرنیشنل پیس واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے ہیرو قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ، انسانی خدمت گار کے ہیرو عبدالستار ایدھی کو اخراج تحسین پیش کیا جائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی بھر پور شرکت کرے گی۔

خصوصی پاکستانی بچے ہمارئے ہیرو کی تصاویر والی ٹی شرٹ پہن کر شامل ھو نگے اور پاکستانی اپنے ہیروز کی بڑی بڑی تصاویر لیکر شامل ھو نگے یہ انٹرنیشنل پیس واک سٹیفن پلاٹس سے شروع ھو کر پارلیمنٹ ھاوس تک جائے گی تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ھے خود اور ساتھ بچوں کو بھی لائیں۔

محمد ارشد باجوہ اور ان کے ساتھ لالہ محمد حسین خان تبسم پاکستان کی نمائندگی کریں گے -تمام پاکستانی کمیونٹی وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔