ویانا : شہدائے کربلا کی یاد میں 16 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے منہاج القرآن سنٹر میں خصوصی محفل ہو گی

Muharram

Muharram

ویانا (محمد اکرم باجوہ) محرم الحرام میں سید ا لشہداء حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں منہاج القرآن سنٹر Tossgasse 4, 1150 Wienمیں 16 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے خصوصی محفل کا انعقاد ہوگا۔

محفل میں شہدائے کربلا کی عظمت پر خصوصی خطاب علامہ مدثر اعوان منہاجیئن کا ہوگا۔ جبکہ عرفان القرآن تلاوت و ترجمہ محمد عمیر الطاف اور نعت خوانی و منقبت اہلبیت اطہار کے لیے منہاج نعت کونسل کے صدر غلام مصطفی نعیمی، یورپ کے معروف نعت خوان شہریار خان، محمد نعیم رضا قادری، شاہد رحمان قادری، حاجی محمد اکبر ، محمد زبیر اعوان و محمد عبیر اعوان پیش کریں گے۔

محفل میں خواتین کی باپردہ شرکت کا خصوصی انتظام ہوگا۔ اور اختتام پر خصوصی تبرک پیش کیا جائے گا۔ جملہ اہل اسلام خواتین و حضرات کو بروقت شرکت کی دعوت عام ہے۔