ویانا: منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام سالانہ میلاد کانفرنس اور میلاد جلوس 26 دسمبر بروز پیر منعقد ہو گا

Mufti Irshad Saeedi

Mufti Irshad Saeedi

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام سولہویں سالانہ میلاد کانفرنس 26 دسمبر 2016 بروز پیر کو بوقت نماز ظہر منعقد ہوگی۔ سابقہ سال کی طرح اس دفعہ بھی کانفرنس کے ساتھ ‘میلاد جلوس’ بھی منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی Qtv، دنیا ٹی وی، ایکسپریس ٹی وی وغیرہ پر دینی پروگراموں کے نامور عالم دین مفتی ارشاد حسین سعیدی ہوں گے جو کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

علامہ مدثر حسین اعوان نقیبِ محفل ہوں گے۔حسب سابق جلوس اور کانفرنس میں منہاج القرآن آسٹریا اور دیگر مقامی سماجی و مذہبی قائدین و کارکنان سمیت امتِ محمدی ۖ کے خواتین و حضرات بچے بزرگ سب شریک ہوں گے۔ مقامی نعت خوانان حضرات بھی ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔جلوس و میلاد کانفرنس میں محبت و ذوق و شوق سے شرکت کی دعوتِ عام ہے۔