ویانا میں پاکستانی سٹوڈنٹ عباس علی انتقال کر گیا 26 فروری کو اسلامک سنٹر ویانا میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا

Namaz e Janaza

Namaz e Janaza

ویانا (محمد اکرم باجوہ) تدفین کمیٹی ویانا کے حاجی ملک محمد امین اعوان نے پاکستان میڈیا ویانا کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ ویانا میںپاکستانی سٹوڈنٹ عباس علی جو گذشتہ دنوں انتقال کرگیا تھا مرحوم کا نمازجنازہ 26 فروری کو اسلامک سنٹر ویانا اکیس ڈسٹرکٹ میں سپہر 15:00 بجے ادا کیا جائے گا۔

پاکستان میڈیا ویانا جنگ نے پاکستان سفارت خانہ ویانا سے رابطہ کیا تو سفارت خانہ کے آفیسر نے کہا کہ عباس علی مرحوم کے والد سے اسلام آباد میں رابطہ ہوگیا ہے اور میت کو پاکستان بھیجنے کے لیے تمام ضروری کاغذی کاروائی بھی مکمل ہوچکی ہے اور نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد عباس علی مرحوم کی میت پاکستان روانہ کردی جائے گی۔